Skip to content
Home » News » investement. » Ban On Utilities Connections lifted In Islamabad

Ban On Utilities Connections lifted In Islamabad

As per the Jang daily 13-2-2022

اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے کنکشن پر عائد پابندی ختم

13 فروری ، 2022

اسلام آ باد (رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) اسلام آ باد کی غیر منصوبہ بندی سے بننے والی سکیموں اور دیہی آ بادی میں بجلی اور گیس کے کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوگئی ، وفاقی کابینہ نے 19مئی2004میں لگائی گئی پابندی ختم کردی ہے جس سے ہزاروں شہریوں کا کئی سال پرانا مسئلہ حل ہو گیا۔ وزرت داخلہ نے چیئر مین سی ڈی اے کو لکھے گئے خط میںہدایت کی ہے کہ کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کے اقدامات کئے جا ئیں اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی جا ئے۔ذ رائع کے مطابق کابینہ نے یہ فیصلہ جنوری 2022 کے اجلاس میںکیا ۔ کابینہ کو اس ایشو پر سمری پیش کی گئی تھی جس میں بتایاگیا کہ کابینہ نے 2004میں فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آ باد کے زون ٹو ‘ تھری اور فور میں غیر منظم آ بادی روکنے کیلئے بائی لاز پر عمل درآ مد کو یقینی بنا یا جا ئےاورسی ڈی اے کے این او سی کے بغیر گیس ‘بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشن نہ دیئے جا ئیں ۔سی ڈی اے آرڈی ننس کی سیکشن 49C کے تحت کوئی فرد یا ادارہ سی ڈی اے کی منظوری لئے بغیر اسلام آ باد میں سکیم ڈویلپ نہیں کرسکتااور ایسی تعمیرات کو غیر قانونی تصور کیا جا ئے گا۔اس دوران اسلام آ باد میں بہت سی ہا ئوسنگ سکیموں نے این او سی لینے کے بعد ڈیفالٹکر دیا۔ کئی سکیمیں سی ڈی اے سے منظو ری لئے بغیر بن گئیں ۔ان سکیموں کے اندر بننے والے شہریوں کے مکان بجلی اور گیس کے کنکشن سے محروم ہیں۔سمری میںکہا گیا ہے کہ آئین کے آ رٹیکل 9 کے تحت بجلی کے کنکشن کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔نیپرا رولز کے تحت بھی بجلی ہر صارف کو بلا امتیاز دی جا ئے،اوگر ا ریگولیشن بھی یہی ہے۔یہ ایشو کابینہ کے 25فروری 2020 کے اجلاس میں زیر بحث آ یا تھا جس میں یہ ہدایت کی گئی تھی کہ مسئلہ کے حل کیلئے سمری پیش کی جا ئے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کئی اجلاس ہوئے جس میں اسلام آ باد کے ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔کابینہ کو سفارش کی گئی کہ کابینہ کے19مئی 2004کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے اور کنکشن پر عائد پابندی ہٹائی جا ئے۔اسلا م آ باد کے شہریوں کو آئین کے آ رٹیکل 9اور نیپرا اور اوگرا کے رولز کے تحت بجلی اور گیس کے کنکشن بلا امتیاز دیئے جا ئیں ۔سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآ مد کرائے لیکن اسے یوٹیلٹی کنکشن سے منسلک نہ کرے ۔کابینہ نے یہ سفا رشات منظور کرلیں ۔ وزارت داخلہ نے یکم فروری کو چیئر مین سی ڈی اے کو لکھے گئے خط میںکا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کیلئے اقدامات کی ہدایت کی

Visits: 14

likeheartlaughterwowsadangry
0
 

Leave a Reply

Download document

Enter your email before downloading this document

Compare

× Send Whatsapp message to Admin Waqar Satti