سیکٹر سی 16
کی ڈویلمپنٹ کیلئے 10 ارب سے زائد کا پی سی ون منظور
The Jang
اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹورکنگ پارٹی نے نئے سیکٹر سی 16 کی ڈویلپمنٹ کیلئے پی سی ون کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں دی گئی ۔ پی سی ون کی لاگت دس ارب24کروڑ30لاکھ روپے ہے۔ سیکٹر 4418کنال پر پھیلا ہوا ہے۔ لے آ ئوٹ پلان کے مطابق سیکٹر میں کل 3833 پلاٹ ڈویلپ کئے جا ئیں گے۔ ان میںایک کنال (50+90) کے 2185 پلاٹ ‘ 40+80سائز کے235اور25+50( پانچ مرلہ ) کے 1415 پلاٹ شامل ہیں ۔چونکہ یہ سیکٹر لینڈ شیئرنگ فا ر مولا پر ایکوائر کیا گیا ہے اس لئے 65فی صد پلاٹ مقامی مالکان اراضی کو ملیںگے۔ پانچ فیصد وفاقی ملازمین کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور با قی نیلام کئے جا ئیں گے۔ یہ سیکٹر مارگلہ ایو نیو پر واقع ہے۔ اسے تین سال میں ڈویلپ کیا جا ئے گا۔اس کی مالیاتی فیزیبلٹی کو ورکنگ پارٹی کی گزشتہ ہدایت پر بہتر بنایا گیا ہے۔ اجلاس نے سیکٹر ڈی بارہ کے شمال میں ملٹی پرپز فیملی پارک ڈویلپ کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس کے پی سی ون کی لاگت 38کروڑ33 لاکھ روپے ہے۔ یہ پراجیکٹدو سال میں مکمل ہو گا۔ یہ پارک 148ایکڑ پر پھیلا ہو گا۔ ایف نائن پارک کے بعد اسلام آ باد کا سب سے بڑ ا پارک ہو گا تاہم اسے نیچرل با ئیو ڈ ائیو رسٹی کے اصو ل پرڈویلپ کیا جا ئے گا۔ اس کے فطری تشخص کو محفوظ بنایا جا ئے گا۔یہ مارگلہ ایو نیو کے ساتھ ہو گا۔ اجلاس نے اسلام آ باد میںکاربن ڈائی اکسائیڈ کی شرحکم کرنے کیلئے پی سی ٹو کی منظوری بھی دی ۔ ایک کنسلٹنٹفرم ہائر کی جا ئے گی جو تین ماہ کے اندر اپنی فیزیبلٹی رپورٹ پیش کرے گی۔ فرم جائزہ لے گی کہ سنگ جانی واٹر ٹرٹمنٹپلانٹ ‘ پونا فقیراںکے ٹیوب ویلز ‘ سیکٹر آئی نائن میں واقع سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ‘ آر ایل ون واٹر سپلائی پراجیکٹ اور دربار سمپ واٹر پراجیکٹکو شمسی توا نائی پر منتقل کرنے کے کیا ماحولیاتی اور مالیاتی اثرات و نتائج مرتب ہوں گے ۔ یہ بھی جائزہ لیا جا ئے گا کہ اگر شمسی توا نائی پر سر مایہ کاری کی جا ئے تو کتنے سالوں میں یہ رقم واپس مل جائے گی کیونکہ بجلی کے بل بہت زیادہ آرہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔
Hits: 65